top of page

سوہاوہ!پنجاب پولیس اور پاک آرمی کے درمیان کبڈی کا شاندار میچ ۔بڑی تعداد میں شائقین کی شرکت

سوہاوہ(محمدنبیل حسن Jhelumnews.uk) تحصیل سوہاوہ میں پندرہ سال بعد سجا شاندار طماچے دار کبڈی کا مقابلہ پنجاب پولیس اور پاکستان آرمی کے درمیان ہلکی پھلکی بوندا باندی کے دوران شائقین کو دیکھنے کو بہترین مقابلا دیکھنے کو ملا۔خطہ پوٹھوہار کی پہنچان طمانچے دار کبڈی کے شائقین کے لیے پنجاب پولیس اور پاک آرمی کے درمیان کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں نوجوان کھلاڑیوں سمیت پاکستان کے نامور کھلاڑی آمنے سامنے آئے اور شائقین کبڈی کو بہترین میچ دیکھنے کو ملے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کی جبکہ آسمان سے بھی ہلکی پھلکی بارش نے میچ کو مزید شاندار بنا دیا۔ایک لمبے عرصے بعد سجنے والی کبڈی میچ میں شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی جبکہ کھلاڑیوں کی طرف بہترین داؤ پیچ،پھرتی اور تھپڑوں کی بارش نے شائقین کو محظوظ کیا۔پوٹھوہار کی ثقافت کبڈی کے فروغ،صحت مندانہ سرگرمیوں اور نوجوانوں کو نشے سے دور رکھنے کے لیے کھٹن زدہ ماحول میں ایسے میچوں کا انعقاد تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔کامیاب ٹیموں میں مہمان گرامی نے انعامات تقسیم کٸے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page