top of page

سوہاوہ:پانی کی عدم دستیابی ۔خواتین کا اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر سراپااحتجاج

پانی کی عدم دستیابی خواتین کااے سی آفس کے باہر سراپااحتجاج

جس جس علاقے میں پانی نہیں پہنچا وہاں کے بل معاف کرینگےالیکشن کی وجہ سے فنڈفریز تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ

سوہاوہ(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق سوہاوہ کی رہاٸشی خواتین نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کے دفتر کے باہرپانی کی عدم دستیابی پراحتجاج کیا۔شہری گزشتہ چار ماہ سے پانی سے محروم ہےاس وجہ خواتین کا اے سی آفس کے باہر احتجاج کیاگزشتہ چھ ماہ میں پانچ بار موٹروں اور پمپس کی مرمت پر لاکھوں روپے خرچ ہوئے۔خواتین کی بڑی تعداد اے سی آفس کے باہر پینچ گئی پانی کی عدم دستیابی پر سراپا احتجاج کیا۔مظاہری نے احتجاج میں کہا ایک سال سے پانی کے مسائل کا شکار ہیں بل ہر ماہ وصول کیا جاتا ہے۔پانی کی عدم دستیابی کے باوجود ہر ماہ بل وصول کیا جاتا ہے۔پانی کی عدم دستیابی کے باوجود ماہانہ بل دو سو سے بڑھا کر پانچ سو روپے کر دیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے موقف دیتے ہوۓ کہاکہ واٹر سپلائی سکیمیں تیس سالہ پرانی ہیں جس وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔جس جس علاقے میں پانی نہیں پہنچا وہاں کے بل معاف کرینگے۔الیکشن کی وجہ سے ایک سال سے فنڈ فریز ہیں۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page