نیشنل سکول آف ساٸنسز نگیال میں سالانہ تقریری مقابلوں کا انعقاد
چھ سو کے قریب طلبإ و طالبات کی مقابلہ میں شرکت،کامیاب طلبإ و طالبات میں نقد انعام اور شیلڈز سے نوازا گیا۔فنڈر آف برین سولزشارق الحق اورمولانا عبدالعزیز کی بطور مہمان شرکت
سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ نگیال میں نیشنل سکول آف ساٸنسز میں سالانہ تقریری مقابلوں کاانعقاد کیاگیا۔جس کاآغاز تلاوت قرآن پاک و نعت پاک سے کیاگیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی فنڈر آف برین سولزشارق الحق اورمولانا عبدالعزیز صاحب تھے۔مہمانوں کا سکول پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا۔چھ سوکے قریب طلبہ و طالبات نے تقریری مقابلہ میں شرکت کی۔تقریب میں بچوں کے والدین نے بھی شرکت کرکے بچوں کی کارکردگی کاجاٸزہ لیااور حوصلہ افزاٸی کی۔طلبہ و طالبات نے مختلف موضوع پر اپنی تقریریں شرکإ کے سامنے پیش کی۔ججز صاحبان نے کامیاب طلبہ و طالبات کااعلان کیا۔تقریر سیشن اے میں ثانیہ ذوالفقار،جواد ثاقب،آمنہ حفیظ،فضہ عمران، ام حبیبہ،آمنہ عابد،فاٸزہ شان سمیت دیگرنے حصہ لیا۔ٹیبلو میں رانیہ،فاطمہ،میراب،یحییٰ،صاٸم،عبید،آفان،حمزہ،ولی،حبیب الرحمن،فصیح اللہ،معیز شہزاد نے حصہ لیا،جس میں مہمان گرامی نے کامیاب طلبہ و طالبات میں نقد انعام اور شیلڈز تقسیم کیں۔اس موقع پر ڈاٸریکٹر چوہدری عامر نےشرکإ سے خطاب کرتے ہوٸے کہا اج بڑی خوشی کی بات ہے طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کرتقریری مقابلہ میں حصہ لیا اور اپنے فن کامظاہرہ دیکھایا۔جو بچہ اسٹیج پر آکر بھرے مجمے میں تقریر کرلیتاوہ کامیاب ہوتاہے۔ہم ان شإاللہ اسی سال طلبہ و طالبات کیلیے فری ایمازون کورس کابھی آغاز کریں گے تاکہ محنتی طلبہ و طالبات یہ کورس کر کے اپنی آمدنی کرسکے۔
Comments