top of page
Writer's pictureJhelum News

سوہاوہ:ناکہ بندی کے دوران 2 مختلف کاروائیوں میں ناجائز اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا

دلیل پور پٹرولنگ پوسٹ کے انچارج ملک ذوالفقار حسین و عملہ کی ناجائز اسلحہ کے خلاف بڑی کاروائی۔۔۔

سوہاوہ ( اسد شاہ)) پٹرولنگ پولیس دلیل پور کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی، ناکہ بندی کے دوران 2 مختلف کاروائیوں میں ناجائز اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق پہلی کاروائی میں انچارج پٹرولنگ پوسٹ دلیل پور سب انسپکٹر ملک ذوالفقار حسین نے ہمراہ ٹیم دوران گشت ایک شخص توصیف ولد انور علی سکنہ سرگودھا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے1عدد کلاشنکوف بمعہ1 عدد میگزین، 25 ضرب روند برآمد کر لی جبکہ دوسری کاروائی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ناصر عباس پٹرولنگ پوسٹ دلیل پور نے ہمراہ ٹیم دوران گشت ایک شخص سید گوہر عباس سکنہ سرگودھا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 عدد کلاشنکوف بمعہ 7 عدد میگزین، 45 ضرب روند برأمد کر لیئے، دونوں ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مقدمہ تھانہ کلرکہار میں درج کروا کر ملزمان کو سلاخوں کے پپیچھے بھجوا دیاگیا، عوامی حلقوں کی جانب سے پٹرولنگ پولیس کے سب انسپکٹر ملک ذوالفقار حسین اور عملہ کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page