سوہاوہ میں سجاشاندار طمانچے دار کبڈی کامیچ،کھلاڑیوں کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش
اس کبڈی کے مہمان خصوصی اے سی سوہاوہ،ڈی ایس پی سوہاوہ ،ڈی ایس پی موٹروے سماجی شخصيت ناصر ڈارتھے۔
سوہاوہ(محمدنبیل حسنJhelumnews.uk ) تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ میں جشن آزادی کے سلسلہ میں پنجاب پولیس اور پاک فوج کی ٹیموں کے درمیان طمانچے دار کبڈی کے مقابلوں کا شاندار انعقاد کیا گیا خطہ پوٹھوہار کی پہچان طمانچے دار کبڈی کے شائقین کے لیے پنجاب پولیس اور پاک ارمی کے درمیان جشن آزادی کے سلسلہ میں کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوان کھلاڑیوں سمیت پاکستان کے نامور کھلاڑی آمنے سامنے آئے اور شائقین کبڈی کو بہترین میچ دیکھنے کو ملے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی جشن آزادی کے لیے سجنے والے کبڈی میچ میں شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی جبکہ کھلاڑیوں کی طرف سے بہترین داؤ پیچ ،پھرتی اور تھپڑوں کی بارش نے شائقین کو محظوظ کیا پوٹھوہار کی تقافت کبڈی کے فروغ ،صحت مندانہ سرگرمیوں اور نوجوانوں کو نشے سے دور رکھنے کے لیے کھٹن زدہ ماحول میں ایسے میچوں کا انعقاد تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ اس میچ میں تحصیل سوہاوہ کی سماجی شخصیات چوہدری مسرت اور ناصر ڈار نے شرکت کی اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان میں انعامات تقسیم کیے۔
Comments