top of page

سوہاوہ:مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کایونین کونسل نگیال کے گاؤں بڑاگواہ میں تاریخی جلسہ،راجہ یاورکمال اور عمار فرخ کا والہانہ استقبال،پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کئے گئے

مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کایونین کونسل نگیال کے گاٶں بڑاگواہ میں تاریخی جلسہ

راجہ یاورکمال اور عمار فرخ کا والہانہ استقبال،پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کٸے گٸےجبکہ یونین کونسل نگیال سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت

سوہاوہ(محمدنبیل حسن)تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز تھانہ ڈومیلی کی یونین کونسل نگیال کے مرکزی گاٶں بڑاگواہ میں مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کاتاریخی ہوا۔جس میں حلقہ پی پی 24سے آٸی پی پی کے امیدوار راجہ یاور کمال اور چوہدری فرخ الطاف کے صاحبزادہ عمار فرخ نے شرکت کی۔جلسہ گاہ پہنچنے پروالہانہ تاریخی استقبال کیاگیا۔پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کٸے گٸے۔جلسہ میں یونین کونسل سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔راجہ معروف عابد،راجہ راٶف کیانی،محسن کیانی،راجہ واجد کیانی،سیدحسبان شاہ اور راجہ قیصر محمود کی جانب سے جلسہ منعقد کرایا۔ بارش کے باوجود بھی لوگوں کی بڑی تعداد امڈ آٸی۔جلسہ میں راجہ یاورکمال،عمار فرخ،راجہ راٶف کیانی،راجہ معروف عابد،نثار بٹ نے خطاب کیا۔ملک اشفاق،ملک ربنواز،راجہ طاہرایوب،ڈاکٹرعظیم،راجہ نصراللہ کیانی،راجہ ضیإ اللہ،ماسٹر رازق،چوہدری برکات،چوہدری قیصر،چوہدری ندیم گجر،ٹھیکدارمنیراحمد،ماسٹرانورکیانی،ہارون کیانی سمیت دیگراہم شخصیات نے شرکت کی۔راجہ یاورکمال نےجلسہ سے خطاب میں کہاکہ اللہ کے فضل سے ہم نے پچھلے چار سال میں تاریخی ترقیاتی کام اپنے حلقے میں کراۓ۔چوہدری فرخ الطاف نے میرااور میں نے انکا بھرپور ساتھ دیا۔اگر ہم دوبارہ کامیاب ہوٸے تو جو کام رہ گٸے وہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔آپ اب گھنٹوں کاسفر منٹوں میں طے کرتے ہیں۔عمار فرخ نے مختصر خطاب میں کہا آج جس طرح یوسی نگیال اور بڑاگواہ کی عوام نے استقبال کیااور جلسہ میں شرکت کی اس سے پتاچلتاہے کہ ہم الیکشن جیت چکے ہیں۔آپ لوگوں کی محبت بتارہی ہے کہ آٹھ فروری کو ہمارا ساتھ دیں گے۔راجہ یاورکمال نے نام لٸے بغیر مخالفین پر شدید لفظی گولہ باری بھی کی۔پیسےدے کرووٹ لینے کاالزام بھی لگادیا۔

0 comments

Opmerkingen

Beoordeeld met 0 uit 5 sterren.
Nog geen beoordelingen

Voeg een beoordeling toe
bottom of page