top of page
Writer's pictureJhelum News

سوہاوہ(محمد نبیل حسن)نئے ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی صداقت علی سے تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے وفد کی ملاقات۔صداقت علی کو ایس ایچ او بننے پرمبارکباد

سوہاوہ(محمد نبیل حسن)نئے ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی صداقت علی سے تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے وفد کی ملاقات۔صداقت علی کو ایس ایچ او بننے پرمبارکباد اور تھانہ ڈومیلی میں تعیناتی پر خوش آمدید کیا۔کسی شہری کیساتھ ناجائز کاروائی نہیں ہوگی رشوت اور سفارش کے بغیرکام ہوگا۔صداقت علی۔نئے ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی صداقت علی سے تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے وفد کی ملاقات.تفصیلات کیمطابق گزشتہ روزایس ایچ او بننے کے بعد تھانہ ڈومیلی میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او صداقت علی کی دعوت پر تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے وفد کی تھانہ ڈومیلی میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں شیخ انیس احمدصدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ،محمدنبیل حسن سیکرٹری اطلاعات،وجاہت گل،مدثرفاروق،مرزاعبدالحمید،راجہ مدثرکیانی اور راجہ ساجد کیانی شامل تھے۔صداقت علی کو ایس ایچ او بننے پرمبارکباد پیش کی اور ڈومیلی تھانے میں تعیناتی پرخوش آمدیدکیا۔ملاقات میں مختلف علاقے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر ایس ایچ او صداقت علی کا کہناتھاکہ میڈیا اور پولیس کا جولی دامن کا ساتھ ہوتاہے۔میری تعیناتی کے بعد ہرخاص و عام شہری کیلیے انکے جائز کام مسائل کو اولین ترجیح پر حل کیاجائیگا۔رشوت سفارش کسی صورت قبول نہیں۔ عزت اللہ پاک کی ذات دیتی ہے۔مجھے کسی پیسے کی ضرورت نہیں اور نہ میں نے کبھی لئے۔علاقے سے جرائم کے خاتمے کیلیے میڈیا،تاجران،سماجی شخصیات تعاون کریں۔ہمیں اطلاع دیں فوری ایکشن ہوگااور اطلاع دینے والے کانام ظیفہ راز میں رکھاجائے گا۔تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے وفد کا شکریہ بھی اداکیا۔

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page