top of page
Writer's pictureJhelum News

سوہاوہ(محمد نبیل حسن)ایس ایچ او سوہاوہ احسن بٹ اور ٹیم کی اہم کارروائی، دھوکہ دہی اور نوسربازی کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا

سوہاوہ(محمد نبیل حسن)ایس ایچ او سوہاوہ احسن بٹ اور ٹیم کی اہم کارروائی، دھوکہ دہی اور نوسربازی کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مجرم محمد نواز کو گرفتار کر لیا، مجرم گزشتہ 3 ماہ سے سوہاوہ پولیس کو دھوکہ دہی اور نوسربازی کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ مجرم گرفتار ی سے بچنے ک لیے روپوش ہو گیا تھا جس کو سوہاوہ پولیس نے جدید سائینٹفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page