top of page

سوہاوہ(محمدنبیل حسن) حکومت پنجاب کے ہدایت کے مطابق مقامی انتظامیہ نے گراں فروشی اور تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم کا اغاز کر دیا

سوہاوہ ناجاٸزتجاوزات و گراں فروشی کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر فضائل مدثر اور چیف آفیسر اختر اسلام کا آپریشن

سوہاوہ(محمدنبیل حسن)حکومت پنجاب کے ہدایت کے مطابق مقامی انتظامیہ نے گراں فروشی اور تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم کا اغاز کر دیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ فضائل مدثراور چیف عبداللہ سلام نے انٹی انکروچمنٹ سٹاف کے ہمراہ کھوکھا بازار،سروس روڈ اور دیگر بازاروں سے تجاوز کیا گیا سامان قبضے میں لے کر میونسپل کمیٹی منتقل کر دیا، دریں اثنا دونوں افسران نے ریٹ لسٹ بھی چیک کیں اور زائد نرخوں پر سبزی، فروٹ اور اشیائےصرف بیچنے والوں کو بھاری جرمانے کیے،جبکہ دیگر پرائس مجسٹریٹس نے بھی شہر اور نواحی قصبات کے دورے۔ کیے اور گراں فروشوں کو موقع پر جرمانے کیے،اسسٹنٹ کمشنر فضائل مدثرنے متنبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں تجاوز کر کے خریداروں کے راستوں میں رکاوٹیں ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ دوکاندار ریٹ لسٹوں کے مطابق اشیاء فروخت کریں ،خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانوں کے ساتھ ساتھ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی،انتظامیہ نہیں چاہتی کہ سخت قانونی کاروائی کی جائے،اس لیے تمام دوکاندار قانون کی پاسداری کریں۔

0 comments

Комментарии

Оценка: 0 из 5 звезд.
Еще нет оценок

Добавить рейтинг
bottom of page