top of page

سوہاوہ!شہر بھر میں تجاوزات کی بھر مار۔ عوام کو مشکلات کا سامنا۔اوور ہیڈ برج وقت کی ضرورت

سوہاوہ ( ندیم یوسف Jhelumnews.uk) سوہاوہ شہر بھر میں تجاوزات کی بھر ما ر سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ بالخصوص ضیعف العمر حضرات خواتین مین بازار اور صرافہ بازار سے طالبات کو آمدورفت میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے ۔ دوسری جانب اس ضمن میں انتظامیہ نے طویل عرصے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔جبکہ سروس روڈ پر رکشہ والوں نے قبضہ کر رکھا ہے ۔ جس کی بناء پہ عوام الناس کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اس لئے رکشہ سٹینڈ کے لئے الگ جگہ مختص کی جاۓ- سروس روڈ پر رکشے والوں کو منتقل کیا جاۓ - اوور ہیڈ برج نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز خطرناک حادثات ہو رہے ہیں ۔ جس میں ان گنت قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے -اس لئے فی الفور اوور ہیڈ برج کی تعمیر کی جائے ۔ میلاد چوک جی ٹی روڈ سوہاوہ پر مستقل بنیادوں پر موٹروے پولیس کی ڈیوٹی لگائی جائے جو کہ اوور سپیڈ والی ہر قسم کی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے قیمتی جانوں کا ضیاع ہونے سے بچایا جائے ۔ عوامی حلقوں نے حکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ گھمبر مسائل حل کریں تاکہ عوام میں پیدا شدہ طویل عرصے سے اضطرابی کیفیت کا ازالہ ھو سکے اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page