top of page

سوہاوہ سے ڈھوک امب ، ڈھوک میکن سٹاپ تک چلنے والی ویگنوں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے لگیں

سوہاوہ: روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی جہلم کی غفلت یا پھر ملی بھگت ، سوہاوہ سے ڈھوک امب ، ڈھوک میکن سٹاپ تک چلنے والی ویگنوں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چل رہی ہیں اور تقریباً پندرہ کلومیٹر کے فاصلے کا کرایا سو روپے وصول کیا جا رہا ہے جو کہ عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔ حالیہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے باعث ان ویگنوں والوں نے آج بیس روپے کرایا بڑھانے کا عندیہ دے دیا ۔ عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ پہلے ہی کرائے زیادہ وصول کررہے ہیں اور اب مزید کرائے میں اضافہ کرنا عوام کے ساتھ ظلم کرنے کے مترادف ہے۔ اور اس روٹ پہ چلنے والی ویگن مالکان نے سیٹیں نکال کر تقریباً چھ انچ کے بنچ بنا کر گاڑیوں میں اضافی سیٹ لگا رکھی ہے جس سے مسافروں کو ویگن میں بیٹھنا انتہائی تکلیف دیتا ہے ۔ اے سی سوہاوہ صاحب ، روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں سے عوام مطالبہ کرتی ہے کہ فی الفور سوہاوہ سے ڈھوک امب کی طرف چلنے والی ویگنوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کیئے جائیں ۔ ان ویگنوں سے اوور لوڈنگ ختم کرنے کے ساتھ ساتھ کرایا طے کرکے ان کو کرائے نامے کا پابند بنایا جائے









0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page