top of page
Writer's pictureJhelum News

سوہاوہ:رسول پور کا معذوررہائشی محمد عادل کسی مسیحاکامنتظر،علاج کرانے سے قاصر،بھوکا سونے پر مجبور



سوہاوہ(محمد نبیل حسن)رسول پور کارہائشی محمد عادل اس مہنگائی میں کسی مسیحاکامنتظر،علاج کرانے سے قاصر۔مختلف ویلفیئراور مخیر حضرات سے علاج کرانے کی اپیل،محمدعادل کا جسم ناف سے نیچے والاحصہ پاؤںتک مکمل کام کرناچھوڑ گیا۔غریبی کے بھی ڈیرے۔تفصیلات کیمطابق ڈومیلی کے نواحی گائوں رسولپور کے رہائشی شخص محمد عادل اس مہنگائی میں علاج کرانے سے قاصر ہوگیا۔کسی مسیحاکی راہ دیکھ رہاہے۔محمدعادل نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دوسال سے چارپائی پر ہوں۔درخت سے گراتھاتوریڑ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔میرا جسم ناف سے نیچھے پائوں تک کاحصہ مکمل طور پر کام کرناچھوڑ گیاہے۔اس مہنگائی میں علاج کرانامشکل ہوگیا۔میں جب ٹھیک تھاتو دیہاڑی لگاکراپنااور گھروالوں کاپیٹ پالتاتھا۔لیکن چارپائی پر پڑا تو بیوی نے بھی ساتھ چھوڑ دیا۔لیکن اس مہنگائی کی وجہ سے گھر میں کوئی چیز نہیں گھروالوں کا پیٹ پالنا مشکل ہوگیاہے علاج کہاں سے کرائوں۔لیٹ لیٹ کرمیرے جسم پر مزید زخم ہورہے ہیں۔میں وزیراعلی پنجاب،ڈی سی جہلم،مختلف ویلفیئر کے سربراہان اور دیگر مخیرحضرات سے اپیل کرتاہوں کہ میرا علاج کرایاجائے اور میری مدد کی جائے۔میں نے ایک چھوٹی سی دوکان رکھی ہے اس سے شام کو سو دو سو تک بچتے ہیں،وہی آمدن کاذریعہ ہے۔جبکہ کبھی ایسے بھی دن آئے جب میں اور والدہ بھوکے سوئے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page