top of page
Writer's pictureJhelum News

سوہاوہ:راجہ معروف عابد کی قیادت میں وفد کی چوہدری فرخ الطاف سے ملاقات

راجہ معروف عابد کی قیادت میں وفد کی چوہدری فرخ الطاف سے ملاقات

ملاقات میں چوہدری فرخ الطاف نومنتخب ایم این اے نے راجہ معروف عابداور انکے ساتھیوں کایوسی نگیال سے کامیاب کروانے پر شکریہ اداکیا،واجد کیانی،شکیل کھٹانہ اور عمران کیانی بھی موجود تھے۔

سوہاوہ(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز بڑاگواہ کی اہم شخصیت راجہ معروف عابدکی قیادت میں وفد نے راٹھیاں میں نومنتخب ایم این اے چوہدری فرخ الطاف سے اہم ملاقات کی،ملاقات میں چوہدری فرخ الطاف نو منتخب ایم این اے نے راجہ معروف عابد اور انکے ساتھیوں کا شکریہ اداکیامزید کہاکہ اپ کے پورے دھڑے نے بہت محت کرکے مجھے کامیاب کرایا۔اپ لوگوں کی محنت راٸیگاں نہیں جانے دوں گا۔وفد میں واجد کیانی، شکیل کھٹانہ اور عمران کیانی بھی موجود تھے۔چوہدری فرخ الطاف نے راجہ معروف عابد کو ہرقسم کےتعاون کی یقین دہانی کراٸی۔یاد رہے راجہ معروف عابد کی قیادت میں یوسی نگیال سے انکے پورے دھڑے نے بھرپور کمپین کرکے چوہدری فرخ الطاف کو کامیاب کروایاتھا۔حلقہ این اے 61 اور پی پی 24کی تمام یونین کونسلزمیں سےسب سے پہلے نمبر پر یوسی نگیال اور این اے 61اور پی پی 24میں سے تمام پولنگ اسٹیشن میں سے بڑاگواہ پولنگ اسٹیشن پر رزلٹ کے حوالے سے پہلے نمبر پررہا اور بھاری لیڈ سے جتوایا۔واجد کیانی،محسن کیانی،قیصر کیانی،سیدحسبان شاہ،نثار بٹ،عثمان ثانی،رمضان،چوہدری قیصر،ملک خالق،حاجی افتخار،ڈاکٹرعظیم،صادق کیفی،راجہ ضیإ اللہ،راجہ ذوالفقار،حاجی عارف،راجہ عدیل پہلوان،ہیڈماسٹر ر راجہ انور کیانی،راجہ شاہد اختر۔راجہ عدنان،صوبیدار شفاقت،شیراز کیانی،چوہدری برکات،شکیل کھٹانہ،ندیم افضل گجر،راجہ کامران،راجہ کاظم،ڈاکٹرنصرت کیانی،نثار پٹھان،راجہ راٶف کیانی،راجہ وسیم کیانی،ڈاکٹرستار،لمنبردار وحید،سمیت دیگر نے مل کرکمپین کرکے کامیابی دلواٸی،اور بڑاگواہ پولنگ اسٹشن پر سے بڑی لیڈ سے کامیابی سمیٹی،ان تمام لوگوں کا ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے شکریہ اداکیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page