top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

سوہاوہ!دوران گشت پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال نے کار سے جدید اسلحہ برآمد کر لیا۔ دو افراد گرفتار

سوہاوہ(محمدنبیل حسن Jhelumnews.uk ) پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کی بروقت کاروائی،جدید اسلحہ برآمد۔دوملزمان گرفتار مقدمات درج۔جن سے مزید تفتیش جاری،اسلحہ چارسدہ سے گوجرانوالہ سگمل کیاجارہاتھا۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ رات کو دوران گشت پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال نے مشکوک کار کو روکا اور تلاشی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے سے جدید ترین اسلحہ برآمد کر لیاہوا۔انچارج چوکی مسہ کسوال سب انسپکٹر عدنان اقبال اور ان کی ٹیم وقاص بٹ عثمان چوہدری نے دوران گشت مشکوک کار کو روکا اور اس کی تلاشی لی جس کے دوران گاڑی کی سیٹوں کے نیچے اور ڈیگی میں چھپائی ہوٸی تین عدد جدید ترین کلاشنکوف اور میگزینیں برآمد کر لیں جن کی مالیت لاکھوں میں بتائی جا رہی ہے۔یہ اسلحہ چارسدہ سے گوجرانولہ سمگل کیا جا رہا تھا۔پٹرولنگ پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑی بھی قبضہ میں لے کر پولیس تھانہ سوہاوہ کے حوالے کر دیا۔ملزمان کی شناخت امداد حیات اور ظفر حیات کے نام سے ہوئی۔جن کے خلاف مقدمات درج کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page