top of page

سوہاوہ ۔جہلم فورم اور وسیلہ ویلفیٸرکے وفد کا بڑاگواہ کا دورہ،بڑاگواہ میں لڑکیوں کیلیے سلاٸی سنٹربنانے کااعلان بھی کردیا( محمد نبیل حسن سے)


جہلم فورم اور وسیلہ ویلفیٸرکے وفد کا بڑاگواہ کا دورہ،بڑاگواہ میں لڑکیوں کیلیے سلاٸی سنٹربنانے کااعلان بھی کردیا

جہلم فورم اور وسیلہ ویلفیٸر نے بڑاگواہ ویلفیٸر کی جانب سے جاری کاموں کا جاٸزہ بھی لیااور بڑاگواہ کو ماڈل شہر بنانےکی کوششوں کو سہراہا۔

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن) جہلم فورم اور وسیلہ ویلفیٸرکے وفد کا بڑاگواہ کا دورہ،بڑاگواہ میں لڑکیوں کیلیے سلاٸی سنٹربنانے کااعلان بھی کردیاتفصیلات کیمطابق گزشتہ روز جہلم فورم،کھوکھاویلفیٸراور وسیلہ ویلفیٸر کے وفد نے بڑاگواہ کاتفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر بڑاگواہ ویلفیٸر سوساٸٹی کے عہددران نےبڑاگواہ پہنچنے پر ویلکم کیا۔وفد نے بڑاگواہ میں جاری مختلف کاموں کادورہ کرکے جاٸزہ لیا۔بڑاگواہ ویلفیٸر سوساٸٹی کی جانب سے جاری کام اور بڑاگواہ کو ماڈل شہر بنانے کی کوششوں کو سہراہااور مبارکباد پیش کی،وفد نے بڑاگواہ میں لڑکیوں کیلیے سلاٸی کاکام سیکھانے کیلیے سنٹر بنانے کا اعلان بھی کیا اور بڑاگواہ ویلفیٸر کو جلد بلڈنگ اور کاغذی کارواٸی مکمل کرنے کاحکم بھی دیا۔بڑاگواہ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے آئے ہوئے مہمانوں کے لئے ظہرانہ بھی دیا گیا ۔آئے ہوئے وفد میں چوہدری غلام احمد زمرد،چوہدری عبدالرفیق،طاہر شاہ ایڈووکیٹ،جمیل احمد بھٹی،طاہر برلاس ، حاجی باؤ صفدر،شامل تھے۔ بڑاگواہ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے میزبانی واجد کیانی چئیرمن بڑاگواہ ویلفیئر سوسائٹی اور شکیل کھٹانہ نے کی۔اس موقع پر راجہ معروف عابد،طارق مغل،محمدنبیل حسن،عاصم کیانی،ہاشم کیانی،عابد کیانی بھی موجودتھے۔واجد کیانی اور شکیل کھٹانہ نے وفد کاشکریہ اداکیااور ہر فورم پر مل کرچلنے پر اتفاق کیا۔

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page