جہلم تھانہ سوہاوہ کے علاقہ میں سوشل میڈیا پر تشدد ویڈیو وائرل کا معاملہ تین ملزمان گرفتار
جہلم ( ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) تھانہ سوہاوہ کےایس ایچ او کی اہم کاروائی گزشتہ روز سوشل میڈیا پر نوجوان کو معمولی تلخ کلامی پر اپنی ہی عدالت لگا کر رسیوں سے باندھ کر تشدد کانشانہ بنا ڈالا اور ویڈیوبنا کر سوشل میڈیا پر واٸرل کر دی سوشل میڈیا پر ویڈیو واٸرل ہوتے ہی ڈی پی او ناصر محمود نےایس ایچ او کو واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کے احکامات جاری کرددیئے ایس ایچ او فرخ ڈار نے فوری کاروائی کرتے ہوۓ تین ملزمان ثاقب ,اسمعیل اور سلیمان کو گرفتا کر کے نوجوان کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا اور مزید تفتیش کااغاز کر دیا
Comments