top of page

سوہاوہ:انچارج پی ایچ پی شاہ دی لس عبدالقدوس بڑی کاروائی،بین الصوبائی چور گینگ کاسربراہ گرفتار یہ گینگ گوجرخان،سوہاوہ سمیت دیگر علاقوں سے بھاری بجلی کے پول چوری کرکے کے پی کے میں فروخت کرتاتھا

انچارج پی ایچ پی شاہ دی لس عبدالقدوس اور ٹیم کی بڑی کاروائی،بین الصوبائی چور گینگ کاسربراہ گرفتار

یہ گینگ گوجرخان،سوہاوہ سمیت دیگر علاقوں سے بھاری بجلی کے پول چوری کرکے کے پی کے میں فروخت کرتے تھے۔مقدمہ درج،آٸیسکو افسران کا پی ایچ پی ٹیم کوخراج تحسین

سوہاوہ(محمدنبیل حسن)تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز محمدبن اشرف ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ریجن راولپنڈی کی زیرنگرانی عبدالقدوس انچارج پی ایچ پی شاہ دی لس نے ٹیم کے ہمراہ اہم کاروائی کرتے ہوۓ بین الصوبائی چور گینگ کےسربراہ کو گرفتار کرلیا۔ملزمان سوہاوہ گوجرخان،دینہ اور جہلم کے دیگر علاقوں سے آٸیسکو کے بھاری بجلی کے پول چوری کرکے خیبرپختونخواہ میں فروخت کرتے تھے۔گزشتہ روز بھی انہوں بجلی کے پول چوری کٸے جس پر فوری انچارچ پی ایچ پی شاہ دی لس نے کارواٸی عمل میں لاتے ہوٸے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان تک پہنچے اور ملزم کوبھی گرفتار کرلیاجبکہ بجلی کے پول،گاڑی کرین بھی قبضہ میں لے لیا۔آٸیسکوگوجرخان اور جہلم کے افسران نے شاہ دی لس پٹرولنگ چیک پوسٹ کے افسران اور ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا۔ملزم کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page