top of page
Writer's pictureJhelum News

سول ہسپتال جہلم میں ڈی سی اور چودھری لال حسین کا گلوبل بریسٹ فیڈنگ کے متعلق آگاہی مہم کا افتتاح



جہلم(ظہیرعباسJhelumnews.uk)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم سٹبلائزیشن سنٹر میں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق اور سابقہ ایم پی اے چوہدری لال حسین نے گلوبل بریسٹ فیڈنگ کے متعلق ہفتہ کی آگاہی مہم کا افتتاح کر دیا۔ ہفتہ 28 ا گست تا 2ستمبر تک ضلع بھر میں بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت و افادیت کے بارے میں آگاہی کے لیے منایا جا رہا ہے، جس میں محکمہ صحت کی طرف سے تعینات لیڈی ہیلتھ ورکرز حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کریں گی۔ گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک کے دوران ڈسٹرکٹ جہلم کےتمام سرکاری ہسپتالوں میں اسپیشل کاؤنٹر لگاے جاینگے جہاں محکمہ صحت کا تر بیت یافتہ اسٹاف موجود ہوگا جو کے بچوں کو بریسٹ فیڈنگ کروانے والی ماؤں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرینگی اور اس کا مناسب علاج و ہدایات بھی فراہم کرینگے۔ اور ہسپتال آنے والی خواتین میں بچوں کے لئے ماں کے دودھ کی اہمیت کو بھی اجاگر کرینگی۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل لیول پر سیمینار منعقد کرواۓ جائیں گے تا کہ بچوں کے لئے صرف ماں کا دودھ لازمی قرار دینے کے لئے شعور بیدار کیا جائے۔اس موقع پر ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ،ڈاکٹر سرمد حسین کیانی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی آر ایم این ایچ ڈاکٹر جواد احمد، ایف پی او محمداسلم ڈار اور رانا جمیل عارف مانیٹرنگ آفیسر بھی ڈپٹی کمشنر کے ھمراہ تھے۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

تعليقات

تم التقييم بـ ٠ من أصل 5 نجوم.
لا توجد تقييمات حتى الآن

إضافة تقييم
bottom of page