اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سولر پینل لگانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری سنادی اور کہا حکومت پاکستان گرین انرجی کا فروغ چاہتی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں فنانس بل میں ترامیم کی شق وار منظوری دی گئی ، جس میں بتایا کہ مقامی سطح پر تیار کرنے کیلئے سولر پینلز کے پارٹس کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ہو گی۔بیک شیٹ فلم،کنیکٹر، کارنر بلاک، پولی تھین کمپاؤنڈ، پلیٹ شیٹ ، پارٹس آف سولر انورٹر اور پارٹس آف لیتھیم بیٹریز پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ہوگی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ سولر پینل پر کوئی ڈیوٹی نہیں ہے، حکومت پاکستان گرین انرجی کا فروغ چاہتی ہے۔
top of page
bottom of page
Comentarios