top of page

سولر پینلز مزید سستے، نئی قیمتیں سامنے آ گئیں


ویب ڈیسک)مہنگی بجلی سے پریشان مت ہوں،عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں اور رواں سال کے آغاز سے ہی مسلسل قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔ پاکستانی مارکیٹ میں سولر پینل 39 روپے فی واٹ پر فروخت ہو رہا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ 180 واٹ کا جو پینل 15 ہزار روپے میں آرہا تھا وہ اب صرف 7 ہزار روپے میں دستیاب ہے یعنی نصف قیمت سے بھی کم پر آ چکا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان میں سولر پینل کی قیمت 80 روپے فی واٹ تک پہنچ گئی تھی لیکن اب 2لاکھ روپے میں 5 میگاواٹ کے پینلز خریدنا ممکن ہو گیا ہے۔ جن سے 2 یا 3 ایئرکنڈیشنر آرام سے چلائے جا سکتے ہیں مگر یاد رہے کہ اس میں انورٹر اور دیگر اخراجات کے پیسے شامل نہیں۔ اس وقت مارکیٹ میں لونگی سنگل گلاس اے گریڈ 42 روپے واٹ، لونگی بائیفیشل 42 روپے فی واٹ، جنکو پی ٹائپ سنگل گلاس اے گریڈ 39 روپے فی واٹ، جے اے سنگل گلاس اے گریڈ 40 روپے فی واٹ دستیاب ہے۔

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page