top of page

سوتیلی بہن کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ صفت بھائی گرفتار



روات پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکی کے قتل کو خود کشی ظاہر کرنے کے واقعے کا معمہ حل کر لیا، پولیس نے سوتیلی بہن کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے والدہ کی غیر موجودگی میں پہلے سوتیلی بہن پر تشدد کیا اور پھر زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کرنے کا انکشاف کیا۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بگاشیخاں کے علاقے میں 15 سالہ لڑکی نے خودکشی کی ہے، جس پر اے ایس صدر ڈاکٹر زینب ایوب اور ایس ایچ او روات پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے۔ابتدائی طور پر ملزم نے قتل کے واقعے کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی لیکن حالات و واقعات اور شواہد کی روشنی میں تحقیقات کی گئیں تو معاملہ قتل کا نکلا۔ پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے کر تحقیقات کیں تو ملزم نے اپنے جرم کا انکشاف کر دیا۔پولیس کی موثر تفتیش نے چند گھنٹوں میں زیادتی اور قتل کا معمہ حل کر لیا، لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں سوتیلے بھائی کے خلاف درج کیا گیا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔سنگین واقعے کی موثر تفتیش کرکے حقائق کو آشکار کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے اے ایس پی صدر ڈاکٹر زینب ایوب، ایس ایچ او روات اور ٹیم کو شاباش دی۔سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ملزم کو معزز عدالت سے کڑی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page