top of page

سماجی شخصیت جمیل بھٹی گورنمنٹ ایم سی اسلامیہ سکول جہلم کے بچوں کےلیے مفت یونیفارم اور شوز کے عطیات

جہلم(ظہیر عباس Jhelumnews.uk) ڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی کاوشوں سے سماجی شخصیت جمیل احمد بھٹی نے گورنمنٹ ایم سی اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول جہلم کے بچوں کو مفت یونیفارم اور شوز عطیہ کئے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق مستحق بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔دو ہفتے قبل انہوں نے گورنمنٹ ایم سی اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول جہلم کا وزٹ کیا۔دوران وزٹ انہیں شدت سے اس بات کا احساس ہوا کہ بوجہ غربت کچھ بچوں کے شوز اور یونیفارم کی حالت اچھی نہیں۔انہوں نے فوری طور پر مخیر حضرات سے اپیل کی اس کار خیر میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔تا کہ مستحق گھرانوں کے بچے بھی غربت کے احساس سے بالاتر ہوکر دوسرے بچوں کی طرح علمی میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔جہلم کی مشہور سماجی شخصیت جمیل بھٹی نے اس کار خیر کو عملی جامہ پہنایا اور آج مذکورہ سکول کے 84 بچوں کو نہ صرف مفت یونیفارم بلکہ نئے شوز بھی عطیہ کیے گئے۔اس خوبصورت تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم نے بھی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔سکول کے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھ کر ڈپٹی کمشنر اور مخیر حضرات کی خوشی دیدنی تھی۔ڈپٹی کمشنر کے علاوہ جمیل احمد بھٹی آرگنائزنگ کوآرڈینیٹر جہلم فورم ، چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان ، طاہر برلاس فنانس سیکرٹری جہلم فورم ، چوہدری انور ، ڈپٹی ڈرایکٹر سوشل ویلفیر چوہدری واجد حسین ، ڈی ای او سیکنڈری سید ولایت حسین شاہ ، ڈی ای او ایلمنٹری عبدالحفیظ ، ڈپٹی ڈی ای او شاہد صدیق ، پرنسپل سکول ہذا محمد آصف ، ایس ایس ٹی خرم صدیق ، مدرس احسان شاکر اور جملہ اسکول سٹاف نے خصوصی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد بھٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔اور اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page