سعودی عرب میں جازان ریجن میں بھارتی شہری کو قتل کرنیوالے بنگلہ دیشی بھائیوں کو سزائے موت دے دی گئی۔ سعودی میڈیا ذرائع کے مطابق جازان ریجن میں مقیم دو بنگلہ دیشیوں نے رقم میں لین دین کے تنازعے کے سبب اپنے بھارتی ساتھی کو قتل کردیا تھا۔ نامعلوم بنگلہ دیشی قاتلوں کی قتل کے بعد لاش کو دفنا کر ثبوت مٹانے کی ہر ممکن کوشش کے باوجود پولیس اہلکاروں نے وادارت کا پتہ لگاتے ہوئے ان قاتلوں کو گرفتارکیا تھا۔ پولیس انتظامیہ کے مطابق ملزمان نے گرفتاری کے بعد جرم کا فوری اعتراف کیا تھا۔ پولیس اہلکاروں نے واقع سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے پہلے بھارتی شہری کو گاڑی میں سوار کیا اور صحرا میں لے جاکر گلے میں رومال سے پھندا ڈالا، منہ میں کیڑے مار دوائی کا اسپرے کرنے کے بعد اس گلا گھونٹ دیا۔ تفتیش کے بعد بنگلہ دیشی بھائیوں کا چالان فوجداری عدالت میں جمع کروا دیا گیا تھا جس پر عدالت نے انہیں سزائے موت کا حکم دیا تھا
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments