top of page
Writer's pictureJhelum News

سرکاری سکولوں میں بچوں کو پریکٹیکل کی کاپیاں نہ مل سکیں، لاکھوں طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

دینہ(تحصیل رپورٹر)پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نااہلی کے باعث میٹرک میں تحصیل دینہ سمیت پنجاب بھر کے زیر تعلیم لاکھوں طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا،آدھا سال گزر گیا لیکن سرکاری سکولوں میں بچوں کو پریکٹیکل کی کاپیاں نہ مل سکیں،کاپیاں نہ ملنے سے سکولوں میں فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کے پریکٹیکلز کا آغاز نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نااہلی کا شکا ر ،میٹرک میں زیر تعلیم لاکھوں طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا۔آدھا سال گزر گیا لیکن سرکاری سکولوں میں بچوں کوپریکٹیکل کی کاپیاں نہ مل سکیں۔کاپیاں نہ ملنے سے سکولوں میں فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کے پریکٹیکلز کا آغاز نہ ہوسکا۔ سائنس مضامین کیساتھ میٹرک کرنے والے لاکھوں طلباء پریشان ہیں۔تحصیل دینہ کے سرکاری سکولوں میں بھی ہزاروں پریکٹیکل کاپیاں درکار ہیں۔پی سی ٹی بی کی جانب سے ہر سال سرکاری سکولوں میں بچوں کو مفت پریکٹیکل کی کاپیاں دی جاتی ہیں۔کاپیاں نہ ملنے کے باعث سکولوں اساتذہ کا کہنا ہے کہ میں بچوں کو پریکٹیکلز کرنے میں شدید مشکلات کاسامنا ہے،میٹرک کے سالانہ امتحان مارچ 2024 میں منعقد ہونا ہیں۔والدین کا کہنا ہے کہ سالانہ امتحان شروع ہونے میں صرف پانچ ماہ باقی رہ گئے ہیں،بچوں کو فی الفور پریکٹیکل کاپیاں فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنی تیاری کرسکیں۔ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پریکٹیکل کاپیاں فراہم کرنے کے حوالے سے پی ایم ا?ئی یو کو ڈیمانڈ بھیجوادی گئی ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں پریکٹیکل کاپیوں کی تقسیم شروع کردی گئی ہے۔پی ایم آئی یو کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں آئندہ ماہ تک پریکٹیکل کاپیاں مکمل طور پر فراہم کردی جائیں گی۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page