top of page

سرمدہسپتال جہلم میں شایانِ شان طریقے سے یوم ولادت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منایا گیا

جہلم( پروفیسر خورشید ڈار)سرمد ہسپتال جہلم میں امسال بھی شایانِ شان طریقے سے یوم ولادت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منایا گیا انتظامات انتہائی دیدنی تھے خصوصی خطاب پروفیسر اصغر مدنی چینل والوں کا تھا شہر کی نا صرف ممتاز شخصیات نے شرکت کی بلکہ پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹر صاحبان نے خصوصی شرکت کی سرمد ہسپتال کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا تقریب کا آغاز حسب توقع تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور اس کے فوری بعد نعت کا نظرانہ حضور کی خدمت میں پیش کیا گیا جہانگیر دوست نے جو تبرکات مثلآ غلاف کعبہ آجر آسود لائے تھے شرکاء کو ان کی زیارت کروائی گئی تھی ڈاکٹر عمر حسن ڈاکٹر ساجد علی ڈوگا ڈاکٹر حسن علی ڈاکٹر احتشام ڈاکٹر طاہر ڈاکٹر رضوان ڈاکٹر منتظر ڈاکٹر عمیر نے اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی پروفیسر اصغر نے اپنے خطاب میں حضور کی ولادت کو انسانوں کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ قرار دیا بلاشبہ جب حضور اس دنیا میں تشریف لائے تو عرب کے لوگ جہالت کی زندگی میں پھنسے ہوئے تھے اخلاقی حوالے سے معاشرہ زوال پزیر تھا حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مختصر عرصے میں موثر انداز میں معاشرے میں ایک انقلاب برپا کر دیا حضور نے عملی طور پر لوگوں کو حقوقِ البعاد کی تلقینِ کی آپ کی ہی تعلیمات کا اثر تھا کہ اسلام تھوڑے ہی عرصے میں پوری دنیا میں پھیل گیا ہم اج جس تباہی میں مبتلا ہیں اس سے نجات کا واحد راستہ صرف یہی ہے کہ حضور کے ارشادات کے مطابق ہم اپنی عملی زندگی گزاریں تقریب کے اختتام پر شرکاء میں نیاز تقسیم کی گئی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page