سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) گجرات پولیس تھانہ بولانی نے ہوائی فائرنگ کرنے پر ملزم گرفتار کرکے پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بولانی غلام مرتضی SI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم ارسلان رحیم ولد عبدالرحیم قوم جٹ سکنہ موجہ کوہوائی فائرنگ کرنے پر گرفتار کرکے پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔
Comments