top of page

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) سرائے عالمگیر کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔2منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، اڑھائی کلوسے زائدچرس برآمد

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) سرائے عالمگیر کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔2منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار، اڑھائی کلوسے زائدچرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر ہدایت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر اقبال کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر محمد اخترگجرنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش آصف جاوید ولد نوروز قوم بٹ سکنہ محلہ قصاباں سرائے عالمگیرکو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے 1200گرام چر س برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر فہد الرحمن نے بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ کبیر حسین عرف ڈنگی ولد نذیر حسین قوم جٹ سکنہ خانپورکو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1400گرام چرس برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کرنے کا باعث بن رہے ہیں جن کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی




0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page