top of page

سرائے عالمگیر!چوری و ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب 4 رکنی بلا گینگ گرفتار

گجرات پولیس تھانہ بولانی نے چوری و ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب

4رکنی(بلا) گینگ گرفتار کرلیا۔

2عدد موبائل فون، 2عدد موٹر سائیکل،نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ2عدد پسٹل 30بور برآمد

سرائے عالمگیر (محمد زاہد خورشید) تھانہ بولانی اور گردو نواح کے علاقہ میں ہونے والی چوری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتار ی کیلئے ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے ڈی ایس سرائے عالمگیر غلام محمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بولانی SI محمد نصیر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔جنہوں نے انتہائی محنت سے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کارلاتے ہوئے چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں کرنے والا4 رکنی گینگ کوخصوصی آپریشن کرکے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔محمد بلال عرف بلا (سرغنہ گینگ) 2۔افتخار احمد 3۔ محمد پرویز 4۔ محمد ناصر شامل ہیں۔ جن سے دوران انٹیروگیشن2 عدد موبائل فون، 2عدد موٹر سائیکل،نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ2عدد پسٹل 30بور برآمد کرلیا جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page