![](https://static.wixstatic.com/media/d492e1_b379ee3698c34876bdcd3c896260f47f~mv2.jpg/v1/fill/w_980,h_1293,al_c,q_85,usm_0.66_1.00_0.01,enc_auto/d492e1_b379ee3698c34876bdcd3c896260f47f~mv2.jpg)
ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
3روز میں 65ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 65کلو سے زائد چرس اور329 لیٹر شراب برآمد کرلیا.
سرائے عالمگیر(ڈاکٹر تصور حسین مرزا) وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈآپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی تمام سرکلز میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ جو معاشرے کے ان ناسوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔
پولیس ٹیموں نے ضلع بھر میں منشیات سپلائرز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 3روز میں 65منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تقریباً65کلو سے زائد چرس اور329لیٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف ضلع کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی جیسا مکروہ دھندہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور اس حوالے سے بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔
Комментарии