top of page

سرائے عالمگیر:بسلسلہ شہادت مظلوم کربلا حضرت امام حسین ع سالانہ مجلس عزا زیر اہتمام



دینہ(سیّد جواد حسین نقوی Jhelumnews.uk )بسلسلہ شہادت مظلوم کربلا حضرت امام حسین ع سالانہ مجلس عزا زیر اہتمام مولانا سیّد حسنین کاظمی ولد سیّد آزاد شاہ مرحوم قصر ِکاظمیہ جناح کالونی کھمبی سرائے عالمگیر کا انعقاد کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مجلس عزا دن ساڑھے دس بجے شروع ہوئی جو ایک بجے تک جاری رہی۔بعد ازاں وقفہ برائے نماز دوبارہ مجلس عزا شروع ہوئی۔مجلس عزا سے علامہ اسد علی شاکری آف کراچی،مولانا اسحاق حسین ترابی آف جھنگ،علامہ سیّد اشتیاق حسین کاظمی آف سرائے عالمگیراور دیگر علمائے کرام و ذاکرین عظام نے خطاب کیا۔اس موقع پر علامہ سیّد اشتیاق حسین کاظمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ متنازعہ ترمیمی بل 2023 پر پوری شیعہ قوم کے تحفظات برقرار ہیں جبکہ اِس بِل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اصحاب پیغمبرﷺ ،ازواج پیغمبرﷺاور اہلبیت پیغمبر علیہ السلام کی توہین کرنے والے کی سزا عمر قید یا سزائے موت ہے۔اِس بل کو ملت تشیع کے تمام بُزرگان نے قائد ملت جعفریہ علامہ سیّد ساجد علی نقوی کے انتباہ میں اِس بل کو واضح طور پر مسترد کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ اصحاب پیغمبر کے قدموں کی خاک ہماری آنکھوں کا سرمہ،ازواج پیغمبر ہمارے لئے محترم و معظم ہیں ۔ہمارا دعویٰ یہ ہے کہ اِس بل کے ذریعے سے قاتلین امام حسین ع کو اصحابی کا حجاب پینانے اور گلی کوچوں میں پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم شیعیان حیدر کرّار کسی قاتلین امام حسین ع کو اصحابیت کا شلٹر نہیں لینے دیں گے۔قائد ملت جعفریہ پاکستان سیّد ساجد علی نقوی کے حکم پر آپ سب نےیکم ربیع الاوّل کو اپنی مدد آپ کے تحت اسلام آباد پہنچنا ہے۔ مولانا اسحاق حسین ترابی نے اختتا م مجلس پر شبیہ جھولا شہزادہ حضرت علی اصغر ع برآمد کروایا جبکہ علاقائی ماتمی تنظیموں نے نوحہ خوانی و ماتم داری کی،اِس موقع پر بانیان کی طرف سے لنگر حسینی ع کا وسیع ترین انتظام کیا گیا تھا۔


0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page