top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

سانحہ APS: مہر علی اعظم کی یاد میں گورنمنٹ ہائی سکول جہلم کی گروانڈ میں نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد


جہلم ( مصطفئ بٹ سے)سانحہ اے پی ایس پشاور میں شہید ھونے والے جہلم کے مہر علی اعظم کی یاد میں گورنمنٹ ہائی سکول جہلم کی گروانڈ میں نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا میچ میں دو ٹیموں نے حصہ لیا جن میں سائپرس کلب اور گوجر خان کلب کے درمیان مقابلہ ھوا سائپرس کلب نے گوجرخان کلب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی دونوں ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعام تقسیم کئے گئے تفصیلات کے مطابق 16 دسمبر کو سانحہ پشاور کے شہید طلبا مہر علی اعظم کی یاد میں نمائشی ہاکی میچ گورنمنٹ ہائی سکول کے گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں سائپرس ہاکی کلب جہلم نے سخت مقابلے کے بعد گوجر خان ہاکی کلب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی دونوں ٹیموں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر سینئر ہاکی پلیئر شاہد محمود اور میڈیا کوآرڈینیٹر سائپرس کلب اصغر مرزا نے ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے میچ ریفری کے فرائض استاد طارق اور منصور ملک نے ادا کئے ۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page