top of page

سانحہ سکندر ہوٹل میں جاں بحق ہونے والے شخص سے ملنے والی 2 لاکھ5 ہزار کی نقد رقم لواحقین کے حوالے

 


جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk)   ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے ایمانداری کی اعلیٰ مثال سانحہ سکندر ہوٹل میں جانبحق ہونے والے شخص سے ملنے والی دو لاکھ پانچ ہزار روپے کی نقد رقم لواحقین کو ادا کر دی گئی  تفصیلات کے مطابق سکندر ہوٹل دھماکے میں  ایمرجنسی ڈیوٹی دینے والے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیئر سعید احمد  ریسکیو 1122کو دوران سرچ آپریشن جانبحق ہونے والے شخص کی دو لاکھ پانچ ہزار روپے کی نقد رقم ملی جو گزشتہ روز  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجینیئر سعید احمد نے  لواحقین کے حوالے کر دی۔۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجینیئر سعید احمد نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور لواحقین سے تعزیت  بھی کی  اس موقع پر لواحقین نے رقم ملنے پر ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ ریسکیو 1122 ہر وقت جہلم کی عوام کی خدمت کے لیے تیار ہے اور ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے شہریوں نے انجنئیر ریسکیو 1122 سعید احمد کی ایمانداری پر ان کو خراج تحسین پیش کی


0 comments

Recent Posts

See All

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم کے 27 سالہ نوجوان نے زہریلی شے کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کا رہائشی 27 سالہ فیکٹری ورکر عدیل نے لاہور میں فیکٹری

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں ایک شخص نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم( رانا محمد عاصم سے) جہلم میں جنسی درندے نے 17 سالہ درزی کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کےتھانہ کالا گجراں ک

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page