top of page

سارہ شریف کیس۔عرفان شریف کے پانچوں بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرنے کے احکامات جاری

تحصیل رپورٹر Jhelumnews.uk


دینہ (تحصیل رپورٹر ) تحصیل دینہ کے گائوں کڑی جنجیل سے تعلق رکھنے والی برطانیہ میں دس سالہ سارا شریف کا مبینہ قتل کیس، سینئر سول جج جہلم نے عرفان شریف کے پانچوں بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردئیے، دس سالہ سارا شریف کے مبینہ قتل کیس میں اس کا والد عرفان شریف، سوتیلی والدہ بینش اور چچا فیصل روپوش ہیں، برطانوی حکومت نے ان کے بلیو جبکہ پانچ بچوں کے ییلو لیٹر جاری کیے۔برطانیہ میں گھر میں مردہ پائی جانے والی 10 سالہ بچی سارا شریف کی لاش ملنے کے بعد اہلیہ اور بھائی کے ہمراہ بھاگ کر پاکستان آنے والے عرفان شریف کے گھر گزشتہ روز جہلم پولیس نے چھاپہ مار کر ان کے بچوں کو اپنی تحویل میں لیا تھا اور اب عدالت نے ان بچوں کو سرکاری چائلڈ کئیر فیسیلیٹی (بچوں کی دیکھ بھال کے مرکز) بھیجنے کا حکم دیا ہے۔جہلم کی عدالت نے سارہ شریف کے پانچ بہن بھائیوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیاعرفان شریف کے پانچ بچوں تیرہ سالہ نعمان، چھ سالہ جڑواں بچیوں حنا شریف ،اسماء شریف ،چار سالہ احسان اور ڈیڑھ سالہ اذھان گزشتہ روز جہلم پولیس نے عرفان شریف کے والد کے گھر چھاپہ مار کر عرفان شریف کے پانچ بچوں تیرہ سالہ نعمان، چھ سالہ جڑواں بچیوں حنا شریف ،اسماء شریف ،چار سالہ احسان اور ڈیڑھ سالہ اذھان کو اپنی تحویل میں لیا تھا۔منگل کی صبح سیشن کورٹ جہلم میں بچوں کو پیش کیا گیا، عدالت کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ،برطانوی ہائی کمیشن کا دو رکنی وفد بھی جہلم پہنچا۔ مختصر سماعت کے بعد سیشن جج نے بچوں کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔جہلم کی عدالت نے سارہ شریف کے پانچ بہن بھائیوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیاسارہ شریف کا بھائی اپنے چھوٹے بھائی کو اٹھا کر کمرہ عدالت میں جا رہا ہے بچوں کو علاقہ مجسٹریٹ جاوید اقبال کھوکھر کی عدالت میں پیش کیا گیا،عرفان شریف کے والد شریف، بہنیں بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔شریف کے وکیل راجہ حق نواز نے عدالت کے سامنے دلائل دیتے ہوئے موقف پیش کیا کہ گزشتہ ایک ماہ سے عرفان اسکی بیوی اور بھائی روپوش ہیں جبکہ بچوں کی کفالت دادا اور پھوپھی کررہی ہے۔علاقہ مجسٹریٹ نے سماعت کے بعد عرفان شریف کے پانچوں بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں دینے کا حکم دیا۔



0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page