top of page

سابق چیئرمین یونین کونسل دھنیالہ حاجی غلام جعفر کے انکل فائرنگ کے واقعے میں زخمی، حالت خطرے سے باہر

*سابق چیئرمین یونین کونسل دھنیالہ حاجی غلام جعفر کے انکل فائرنگ کے واقعے میں زخمی، حالت خطرے سے باہر*

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جہلم ( نمائندہ جہلم نیوز)گزشتہ شام پونے چھ بجے کے قریب تحصیل دینہ کے گاؤں دھنیالہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں حاجی محمد یُونس برگٹ زخمی ہوگئے جنہیں بروقت طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمد یونس مغرب کے بعد اپنے گاؤں دھنیالہ میں اپنی دکان بند کرکے پیدل اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ راستے میں پہلے سے تاک میں موجود ایک نامعلوم شخص نے اُن پر پانچ فائر کئے جن میں سے تین فائر ڈاکٹر یونس کی دونوں ٹانگوں میں لگے جس سے وہ زخمی ہوگئے جبکہ ہیلمٹ پہنے ہوئے حملہ آور موٹرسائیکل پر موقع سے فرار ہو گیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر اُن کے عزیز واقربأ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو فوری طور پر پہلے دینہ اور بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم پہنچایا گیا جہاں ایک گولی بدستور اُن کے جسم میں موجود ہے تاہم اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مضروب یونین کونسل دھنیالہ کے سابق چیئرمین حاجی غلام جعفر کے خالو ہیں۔ اطلاع ملنے پر تھانہ منگلا کینٹ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سِین ملاحظہ کیا۔ ہیلمیٹ اور اندھیرا ہونے کی وجہ سے مضروب حملہ آور کو پہچان نہیں پایا۔ وقوعے کا مقدمہ درج کرانے کے لئے ڈاکٹر محمد یونس کے بھتیجے چودھری نثار ولایت برگٹ کی طرف سے تھانہ منگلا میں درخواست دے دی گئی ہے۔ سابق اُمیدوار پنجاب اسمبلی رائے یُوسُف رضا دھنیالہ، جمعیت علماء پاکستان کے راہنماؤں حافظ محمد یعقوب داتار، چودھری ندیم گجر رہانہ، راجہ محبوب علی مُجاہد ایڈووکیٹ، شیخ اتحاد ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی وچیئرمین محمد یُونس شیخ، نمبردار مہر تنویر دھنیالہ، سابق اُمیدوار آزاد کشمیر اسمبلی قاری محمد وحید مغل، مرزا عمران منصور، مرزا ضمیر احمد، کونسلر چودھری محمد دین کسانہ، چودھری ندیم عباس برگٹ، ریٹائرڈ تھانیدار چودھری محمد اکرم برگٹ، چودھری عمر مشتاق برگٹ، چودھری عبدالباسط برگٹ، چودھری نعیم اصغر برگٹ اور معززینِ علاقہ نے حاجی یونس برگٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ آور کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page