سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد کی قیادت میں سوہاوہ میں ورکرز کنونشن
قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی پاکستان آمد پر ان کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلہ میں کنونشن منعقد کیاگیا۔لیگی کارکنان کی کثیرتعداد میں شرکت
سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے پی پی پچیس و پارلیمانی سیکرٹری راجہ اویس خالد کی صدارت میں پی ایم ایل این ورکرز کنونشن کا انعقاد ان کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔کنونشن میں لیگی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے قائد میاں نواز شریف کی امد پر پرتپاک استقبال میں شرکت کو یقینی بنایا۔سابق ایم پی اے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔وہ چوتھی بار پاکستان کے وزیراعظم بن کر ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔انہوں نے سابق وزیراعظم پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے نوجوان نسل کو غلط راہ پر گامزن کیا ۔عمران خان نے نوجوان نسل کو ملکی سالمیت اور اداروں کے خلاف اکسایا۔راجہ اویس خالد نے کہا کہ سوہاوہ کو دوبارہ مسلم لیگ کا قلعہ ثابت کریں گے اور ائندہ الیکشن میں بھی اس بار جیت کر سوہاوہ کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ اویس خالد سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے والہانہ استقبال کے لیے سوہاوہ سے قافلے کی قیادت کریں گے۔
Commenti