top of page

سابق ایم این اے علی محمد خان اور محمد خان بھٹی جہلم جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیے  گئے

 جہلم (Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر)  سابق ایم این اے علی محمد خان اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی جہلم جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیے   تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق  ایم این اے  علی محمد خان کو گزشتہ روز  اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا  شام کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے علی محمد خان کو رہا ہوتے ہی سٹی پولیس جہلم کے ایس ایچ او نے دوبارہ گرفتار کر لیا جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے پرسنل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو بھی جہلم جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا اس وقت تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کو شہروں میں توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کیا جاریا ہے جبکہ دوسری طرف اسلام آباد ہائی کورٹ ان کو ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کرتی ہے لیکن پنجاب پولیس   ان رہنماؤں کو  رہا ہوتے ہی دوبارہ ان کو کسی دوسرے کیس میں گرفتار کر لیتی  ہے 

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page