top of page

زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ دین اسلام میں ہے،دین اور دنیا الگ الگ نہیں ہیں،، امیر عبدالقدیر اعوان



دینہ (رضوان سیٹھی سے)دین اسلام کے ہر حکم پر عمل کرنے میں ہی ہماری بھلائی ہے اور اللہ کریم کی عطا کہ اس کے ساتھ پھر اجرو ثواب بھی عطا فرماتے ہیں، جو رشتہ (نکاح) اللہ کے نام پر قائم ہوا اگر کسی وجہ سے نباہ نہ ہو سکے تو پھر اس رشتے کو احسن طریقے سے ختم کیا جائے اس پر بھی اللہ کریم کے احکامات موجود ہیں لہٰذ ا دین اسلام کے احکامات کے مطابق ہی طلاق بھی دی جائے،اگر ان کے ہاں بچہ ہو تو پھر باہم رضامندی سے 2 سال تک دودھ پلایا جائے،یہ پابندی نہیں بلکہ باہم مشاورت سے مدت رضاعت پوری کی جائے، امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ دین اسلام میں ہے،دین اور دنیا الگ الگ نہیں ہیں نماز کے وقت نماز پڑھ لینا صرف اسلام نہیں ہے بلکہ دنیاوی معاملات،لین دین،معاشی و معاشرتی اصول بھی دین اسلام کے اپنانے ہوں گے،نکاح طلاق اور اولاد کے حوالے سے بھی دینی احکامات موجود ہیں ان سے ہی راہنمائی لینی چاہیے،دین اسلام میں عدل ہے جب عدل ہو پھر فساد نہیں ہوتا،معاشرے میں حقوق و فرائض کی تقسیم ہے کسی کا اگر حق ہے تو وہ دوسرے کا فرض ہے،ایک اینٹ ٹیڑھی لگ جائے تو پوری دیوار ٹیڑھی ہو جاتی ہے،زندگی کے ہر پہلو کو دین اسلام کے مطابق حل کریں گے تو خود کو بھی فائدہ ہوگا اور معاشرے کی بہتری کا بھی سبب ہوگا،زندگی تو گزر رہی ہے معاملات بھی پیش آرہے ہیں اگر ہم ان معاملات میں دینی احکامات سے فیصلے کریں گے تو زندگی میں آسانیاں ہوں گی،کسی کی استعداد سے زیادہ اس پر بوجھ نہیں ڈالا جاتا دین اسلام کا کوئی بھی حکم ایسا نہیں جسے بندہ پورا نہ کر سکتا ہو،زندگی گزارنے کا آسان ترین طریقہ دین اسلا م ہے،اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page