top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

زمینی حقائق جاننے کے لیے جے آر وائز نیوز چینل کے نمائندوں کا شہر دینہ کا تفصیلی دورہ


جہلم (رپورٹ :پروفیسر خورشید علی ڈار)

جے ار وائی نیوز چینل کے نمائندوں کا شہر دینہ کا تفصیلی دورہ تفصیلات کے مطابق زمینی حقائق جاننے کے لیے گزشتہ روز جے آر وائز نیوز چینل کے نمائندوں نے شہر دینہ کا تفصیلی دورہ کیا شہریوں کی اکثریت نے سیاسی جماعتوں سے اظہار لاتعلقی کا مظاہرہ کیا ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ شہر دینہ کو دانستہ نظر انداز کیا اور اپنے مفادات کا خیال رکھا دلیل کے طور پر شہریوں کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کی خاطر نظریات میں تبدیلی لاتی رہتی ہیں اج ملک کے اندر ایک بھی سیاسی جماعت نہیں جو نظریاتی ہو ملک کی خوشحالی چاہتی ہو دنیا کا کون سا ملک ہے جہاں سیاسی جماعتوں کے قائدین نے اپنے محل اور کارخانے نہ بنائے ہوں ملک کنگال ہو گیا ہے جبکہ ہمارے سیاستدان دنیا میں سب سے زیادہ امیر ترین ہیں درج بالا تلخ حقائق کے پیش نظر شہریان دینہ نے سیاسی جماعتوں کو مسترد کر دیا ہے ان کا متفقہ فیصلہ ہے کہ وہ امیدوار جو کھلے عام وعدہ کرے کہ دینہ کو تحصیل کا درجہ دلوائے گا موجودہ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنائے گا اوور ہیڈ بریج کا انتظام کرے گا ماضی کے پرانے زیر التوا مسئلے کو ترجیح بنیادوں پر توجہ دے کر سوئی گیس کا انتظام کرے گا کمیشن نہ کھانے کا کھلے عام اعلان کرے گا صرف وہ ہمارا امیدوار ہوگا ہماری ووٹ کا حقدارہوگا بصورت دیگر اس دفعہ شہریان دینہ الیکشن کا عملی بائیکاٹ کریں گے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page