top of page

ریسکیو 1122 کے ذمہ داران کی طرف سے عوام الناس کی آگاہی کیلۓ کار آمد پیغام جاری



جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوانJhelumnews.uk ) ریسکیو 1122 کے ذمہ داران کی طرف سے عوام الناس کی آگاہی کیلۓ کار آمد پیغام جاری کیا گیا ھے ، جاری کردہ ہدایات پر عمل کرکے کئی انسانوں کی جان بچائی جا سکتی ھے ۔ ریسکیو 1122 کے زمہ داران کی طرف سے عوام الناس کے نام جاری پیغام پر عمل کرتے ھوئے بتایا گیا ھے کہ بجلی کا کرنٹ لگنے پر مٹی میں دفنانے کے غلط طریقہ کار کو اپنانے کے بجائے وقت ضائع کیئے بغیر فوراً ریسکیو 1122 کو کال کریں، اسی دوران کرنٹ لگنے والے کی نبض چیک کریں اگر نبض نہیں چل رہی تو آپ خود کمیونٹی لیول پر اس کو سیدھا زمین پر لیٹا کر 12 مہینے تک کے بچے کو 2 انگلیوں کا استعمال کرتے ہوئے، 1 سال سے 8 سال تک کے بچے کو 1 ہاتھ سے اور 8 سال سے زیادہ عمر والوں کیلئے دونوں ہاتھوں کو چھاتی/سینے پر بالکل درمیان میں رکھ کر 2 انچ تک دباتے رہیں، یاد رہے چھاتی دبانے کی رفتار اتنی ہو کہ آپ 1 سیکنڈ میں 2 دفعہ چھاتی دبا سکیں اور اس عمل کو ریسکیو 1122 ٹیم کے آپ کے پاس پہنچنے تک بار بار دہرائیں یاد رکھیں اس طریقہ سے متاثرہ شخص کی دل کی دھڑکن بحال ہونے کے قوی امکانات ہوتے ہیں جس سے آپ ایک انسان کی جان بچانے میں میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں. یہ عمل دل کے دورے یا کسی اور بیماری کی وجہ سے سانس اور نبض رک جانے والے مریضوں کے لیے بھی انتہائی کارآمد ھو سکتا ھے ۔



0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page