top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

ریسکیو 1122 کے افسران، دینہ کے ڈاکٹرز اور عملہ کی جانب سے بھرپور طریقے سے ڈینگی ڈے کا انعقاد

دینہ(سہیل انجم قریشی Jhelumnews.uk) ریسکیو 1122 دینہ کے افسران،ملازمین اور آر ایچ سی دینہ کے ڈاکٹرز اور عملہ نے بھرپور طریقے سے ڈینگی ڈے منایا،ریسکیو عملے کو ڈینگی کے بارے میں آگاہی دی اور شہریوں کے ساتھ مل کر ڈینگی واک بھی کی۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 دینہ کے افسران،ملازمین أر ایچ سی کے ڈاکٹرز اور عملہ نے ڈینگی کے حوالے سے عوام کو آگاہی دی ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر دینہ شہزادہ محمد اقبال، ریسکیو آفیسر سید سیف اللہ، ریسکیو آفیسر حافظ محمد ابراہیم، ڈاکٹر اویس خٹک،ڈاکٹر منیر سمیت عملہ نے بھرپور شرکت کی ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے ریسکیو 1122 کے دفتر میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو کے افسران نے اہلکاروں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کے بارے میں بتایا ریسکیو 1122 نے شہریوں میں اس مہم کو عام کرنے کے لیے ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے واک بھی کی۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page