top of page

ریسکیو 1122جہلم کی جانب سے حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے شہریوں میں ہیلمٹس کی تقسیم

جہلم(سید ذوالقرنین شاہ Jhelumnews.uk)

ریسکیو 1122 نے حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے لوگوں میں روڈ سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہیلمٹ تقسیم کیے۔تقریب کے مہمان خصوصی کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق ڈپٹی کمشنر جہلم تھے۔جہلم میں روڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق ڈپٹی کمشنر جہلم

*رواں سال جہلم میں روڈ پر حادثات کی تعداد 1667 ہے۔جس میں 1500 سے زائد تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے۔ انا حادثات میں 28 قیمتی جانوں کا ضیائع ہوا۔انجینئر سعید احمد(ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122)*

*نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کا ادارہ تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر روڈ سیفٹی کے قانون پر عمل درآمد کروا رہا ہے۔ سجاد حسین ایس پی موٹروے پولیس*

*نجی تنظیم حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی توصیف بیگ نے کہا کے روڈ سیفٹی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کر رہی ہے اور اس حوالے سے ہر طرح کے تعاون کی لیے تیار ہے۔ *

*ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم انجینئر سعید احمد کی جانب سے روڈ سیفٹی کے حوالے سے کمیونٹی سیفٹی پروگرامز کا باقاعدہ آغاز کیا جا چکا ہے اور اس سلسلے میں مختلف اداروں، سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں پروگرام منقعد کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے آگاہی کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا،جس کی سربراہی ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق نے کی، جس میں ریسکیو آفیسرز، حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر توصیف بیگ، وولنٹیئرز اور بڑی تعداد میں شہریوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ روڈ سیفٹی ہم سب کا معاشرتی فرض ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ روڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کریں اور والدین کو چاہیے کہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل نہ لیں کے دیں اور موٹر سائیکل پر گھر سے نکلتے وقت ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد نے کہا ریسکیو 1122 معاشرے کو محفوظ بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عمل کر کے ہم روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے ضائع کو کم کر سکتے ہیں۔ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ، سائیڈ مرر کے استعمال کو یقینی بنائے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر جہلم نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم، ایس پی موٹروے پولیس اور حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے افراد کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے پمفلٹ اور ہیلمٹ بھی تقسیم کیے

ڈپٹی کمشنر جہلم نے ریسکیو کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہا۔

0 comments

Commentaires

Noté 0 étoile sur 5.
Pas encore de note

Ajouter une note
bottom of page