top of page

روڈ بلاک مسافروں کی امداد کے لیے فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ کی کاوشیں جاری۔ مزید 450 فوڈ پیکٹ تقسیم


جہلم(پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk ) روڈ بلاک مسافروں کی امداد کے لیے فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ میدان میں آگئے گزشتہ روز روڈ بلاک کی وجہ سے ہزاروں مسافر بے یارو مددگار آسمان کے نیچے پڑے ہوئے تھے ان کی موجودہ حالت دیکھ کر فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ نے اپنے خاندان کے مالی تعاون سے 450 سے زائد پیکٹس مسافروں میں تقسیم کیے جن میں جوس صاف پانی کھانے پینے کی اشیاء شامل تھیں خصوصی طور پر بچوں کی ضروریات مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لیے مخصوص پیکٹ بنائے گئے مصیبت کی اس گھڑی میں مسافروں نے فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ کو فرشتے کی شکل میں پایا اور اللہ کا شکر ادا کیا بلاشبہ اج کے دور میں بعض لوگ لوگوں کو تکلیف دے کر سکون پاتے ہیں بلکہ بعض لوگ انسانیت کی خدمت کر کے سکون پاتے ہیں فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ کا تعلق انسانوں کی خدمت کرنے والوں میں سے ہے

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page