top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

روز نامہ صدائے مسلم کی گولڈن جوبلی کے موقع پر شاندار تقریب کاانعقاد،محمودمرزا جہلمی زندہ باد کے نعرے


تقریب کی تصویری جھلکیاں Jhelumnews.uk

جہلم (نمائندہ جہلم نیوز)روز نامہ صدائے مسلم کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد، اور بابائے صحافت و سیاست محمود مرزا جہلمی کیلئے خراجِ تحسین

فرسٹ مون میرج ھال جہلم میں روزنامہ صدائے مسلم کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں عزت مآب ڈاکٹر محمد خلیل کی خصوصی آمد، تقریب میں ضلع جہلم کی صحافی، سماجی، مذہبی، سیاسی اور دیگر اہم شخصیات نے بابائے صحافت و سیاست کو خراجِ تحسین پیش کیا،

محمود مرزا جہلمی اس دور کے شورش کاشمیری ہیں: غیاث الدین بلبن، صحافت میں میرے سمیت سینکڑوں لوگوں نے محمود مرزا جہلمی سے بہت کچھ سیکھا: صفر علی خان، محمود مرزا جہلمی سچی اور بے باک صحافت کے علمبردار ہیں: امجد بٹ، محمود مرزا جہلمی مغلیہ تلوار لے کر آئے اور بذریعہ قلم چھا گئے: ریاض چوہدری، محمود مرزا جہلمی نے اس وقت اخبار شائع کیا جب ایک خبر شائع کرنا بھی بہت مشکل تھا: ڈاکٹر عبدالشکور، محمود مرزا جہلمی صحافت و سیاست کا ایک انسائیکلوپیڈیا ہے: اشرف چغتائی، والد گرامی نے روز نامہ صدائے مسلم کی صورت میں ہمیں ایک ایسا عظیم تحفہ دیا ہے جس سے ہم دارین کی سعادتیں سمیٹ رہے ہیں: طاہر محمود مرزا و جہانگیر محمود مرزا، محمود مرزا جہلمی نے نہ صرف صحافت میں بلکہ سیاست اور خدمت خلق میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے: سکندر گوندل، بابائے جہلم محمود مرزا جہلمی کی حیات و خدمات پر عنقریب کتاب لکھوں گا: رائے یوسف رضا، جہلم کی صحافت و سیاست میں محمود مرزا جہلمی کے نقوشِ عظمت صدیوں تک قائم رہیں گے: سرفراز ملک، محمود مرزا جہلمی صحافت اور سیاست میں ایک برینڈ کا نام ہے: جہانگیر ڈار، محمود مرزا جہلمی ایک معتدل سیاستدان و قلمدان ہیں: وسیم قریشی، محمود مرزا جہلمی جرنلزم کی ایک عظیم اکیڈمی ہیں: ڈاکٹر فیض احمد بھٹی، صحافتی رموز و غموز سیکھنے اور جذبہ اخبار چلانے میں محمود مرزا جہلمی کی مخلصانہ مشاورت اور تعاون کو کبھی نہیں بھول سکتا: ڈاکٹر محمد خلیل

خلاصہ کلام یہ کہ شرکائے تقریب، مقالہ نویس اور مقررین حضرات کی مشترکہ رائے کے مطابق: 1محمود مرزا جہلمی "جہلم" کی شناخت ہیں، لہذا انہیں ہم بابائے جہلم کا خطاب دیتے ہیں۔ 2محمود مرزا جہلمی صحافت اور سیاست میں ایک برینڈ کا نام ہے۔ 3محمود مرزا جہلمی صحافت اور خطابت کے حوالے سے آج آغا شورش کاشمیری کی حقیقی تصویر ہیں۔ 4محمود مرزا جہلمی نے مجید نظامی اور شورش کاشمیری کی رفاقت کا حق ادا کر دیا ہے۔

تقریب میں الیاس صادق وٹو، شہباز بٹ، طارق مجید کھوکھر، میاں ساجد، ریاض گوندل، قیصر مغل جلالپور، کرم شہزاد جلالپور، شاہد بٹ دھریالہ جالپ، ملک اشفاق دھریالہ جالپ، ثران محبوب دھریالہ جالپ، انیل احمد، مرزا اکمل بیگ جہلم، سہیل احمد، عامر روزنامہ پاکستان، یعقوب داتار نورانی، نمبردار مہر تنوير، محمد افضل اعوان، مرزا عبداللہ مغل، ادریس چوہدری دینہ، عاصم ارائیں جہلمی، شہزاد بٹ کرائم رپورٹر، سید ذوالقرنین شاہ دینہ، ابو اسامہ بھمبر، شکیل احمد اخبار فروش، تنویر بٹ اخبار فروش، اختر ساہی، آصف جٹ، زبیر دینہ، شیرازی، مرزا جبار، فراز، اخبار فروش یونین جہلم کے عہدیدران کامران گجر، یعقوب بٹ، اعجاز قریشی، محمد منصور، صحافی نبیل حسن ڈومیلی، انیس احمد صدر کلب سوہاوہ، شکیل بیگ، مصطفی بٹ، عبد الوحید، نوید بٹ، عبدالمنان، فراز بیگ، وسیم تبریز، محمد عثمان کینٹ، شہر یار عباس پورہ، شیخ عبد العزیز، ظفر اقبال جٹ، ڈاکٹر محمد ایوب اعوان، قاری اسامہ اشرفی، چوہدری آصف گوندل اور جاوید اسلام قریشی نے خصوصی شرکت فرما کر تقریب کی رونق کو مزید دوبالا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ابنِ عباس اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام روز نامہ صدائے مسلم کی گولڈن جوبلی پر فرسٹ مون میرج ھال جہلم میں یکم اکتوبر 2023 بروز اتوار ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بانی و سرپرست ادارہ صدائے مسلم بابائے صحافت و سیاست محمود مرزا جہلمی کو ان کی شاندار صحافتی خدمات و جہود پر جناب عزت مآب ڈاکٹر محمد خلیل (ایڈیٹر انچیف روز نامہ جذبہ) غیاث الدین بلبن (بانی انجمن شہریان جہلم)، سینئر صحافی امجد بٹ، سینئر کالم نویس ریاض چوہدری، انجینئر سرفراز ملک (ڈائریکٹر SLS کالج جہلم)، سینئر جرنلسٹ صفر علی خان، جہانگیر ڈار چیف ایڈیٹر گلیمر ٹائم، سماجی شخصیت حاجی اشرف چغتائی(UK)، سینئر ہوسٹ FM ریڈیو جہلم وسیم قریشی، معروف دانشور رائے یوسف دھنیالہ، سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالشکور سمیت دیگر اہم شخصیات نے اپنے اپنے انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ علاوہ ازیں ابنِ عباس اسلامک ریسرچ سنٹر جہلم کی طرف سے ڈاکٹر فیض احمد بھٹی (پروگرام آرگنائزر) اور حافظ ساجد محمد مدنی (پروگرام کنوینر) نے ایک خوبصورت شیلڈ، محمد اشتیاق پال چیئرمین (جناح جرنلسٹ رائیٹر فورم جہلم) نے ایک یادگاری شیلڈ، ریٹائرڈ صوبیدار ریاض چوہدری نے تلوار و قلم، میاں محمد افضل اعوان نے تلوار، جبکہ معروف صحافی چوہدری مہربان اور تنظیم مغلیہ جہلم کے صدر ندیم ساجد مغل نے پھولوں و نقدی کے گلدستے "بابائے صحافت و سیاست محمود مرزا جہلمی" کو بطورِ گفٹ پیش کیے۔ آخری خطاب بابائے صحافت و سیاست محمود مرزا جہلمی نے کیا۔ طاہر محمود مرزا جہلمی اور حارث بیگ پھپھرا نے باقی تمام صحافی برادری کی طرف سے نمائندگی کی، اور ابن عباس اسلامک ریسرچ سینٹر جہلم کی انتظامیہ بالخصوص ڈاکٹر فیض احمد بھٹی اور حافظ ساجد محمد مدنی کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اتنی خوبصورت اور پر وقار تقریب سجائی۔ڈاکٹر فیض احمد بھٹی نے تمام شرکا ؤ حاضرین کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب کئی گھنٹے مسلسل جاری رہی۔ اختتامِ تقریب کے کے باوجود کافی دیر تک دوست احباب نے آپس میں ملاقاتی محفلیں سجائے رکھیں۔ آخر میں شرکاء کو پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔ یاد رہے! اس پورے پروگرام کی نگرانی، ترجمانی اور میزبانی کا اعزاز ابنِ عباس اسلامک ریسرچ سنٹر جہلم نے حاصل کیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page