جہلم(رانا محمد عاصم سے) روزنامہ جذبہ اخبار کے ایڈیٹر انچیف ڈاکٹر محمد خلیل حرکت قلب بند ہونے سے دنیاء سے رخصت ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق روزنامہ جذبہ کے ایڈیٹر اینڈ چیف سینئر صحافی ڈاکٹر محمد خلیل حرکت قلب بند ہونے سے وفات پاگئے، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ فاروق ٹاؤن سرائے عالمگیر میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شہری، سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی،کارروباری، صحافی اور سیاسی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت اور روح کے ایصال ِ ثواب کے لئے دعا کروائی گئی
top of page
bottom of page
Comments