*رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر قرۃ العین احمد کا اضافہ خوش آئند ہے۔عوامی حلقے*
جہلم(پروفیسر خورشید علی ڈار )تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ ہیلتھ جہلم میاں مظہر حیات اور انچارج رورل ہیلتھ سینٹر دینہ جواد سلیمان کی خصوصی کاوشوں سے رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لیے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز مصروف عمل ہیں۔بروز ہفتہ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر قراۃ العین احمد رورل ہیلتھ سینٹر دینہ میں بڑی ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قرۃ العین احمد کا کہنا تھا کہ بروز ہفتہ بے شمار مریض فری طبی معائنہ اور مفت ادویات کی سہولت حاصل کر رہے ہیں۔فری لیب ٹیسٹ کی سہولت بھی دی جا رہی ہے۔سینیئر صحافی پروفیسر خورشید علی ڈار اور ظہیر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے مریضوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔انچارج رورل ہیلتھ سینٹر دینہ جواد سلیمان بھی سینکڑوں مریضوں کا روزانہ معائنہ کرتے ہیں۔محدود وسائل کے باوجود یہ سینٹر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ڈاکٹر قرۃ العین احمد کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات خوش آئیند ہے کہ عوام کو صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے چیف ایگزیکٹو افیسر میاں مظہر حیات اور مشیر صحت پنجاب میجر جنرل ریٹائرڈ اظہر محمود کیانی ایک ہی پچ پر ہیں۔یقینا اس کے مثبت نتائج برامد ہوں گے۔
Comments