top of page
Writer's pictureJhelum News

رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری کے لیے پلان حکومت کو بھجوا دیا گیا



دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk ) رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری کے لیے پلان حکومت کو بھجوا دیا گیا ہے ، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے چھوٹے ہسپتالوں کو بڑے ہسپتالوں میں تبدیل کیا جائے گا ، رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں مریضوں کابہت رش ہوتا ہے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی بارے فوری کام شروع کیا جا رہا ہے ، محکمہ صحت کے حکام اس حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کر لیں ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ ضلع بھر کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی بارے فوری کام شروع کیا جا رہا ہے محکمہ صحت کے حکام اس حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کر لیں ،محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ اجلاس اور آر ایچ سی دینہ کا وزٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام آر ایچ سی، بی ایچ یوز اور سرکاری ڈسپنسریوں کو فعال کرنے کے لیے حکومت پنجاب اور کمشنر راولپنڈی کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں چھوٹے ہسپتالوں کو بڑے ہسپتالوں میں تبدیل کیا جائے گا آر ایچ سی دینہ پر مریضوں کا بہت رش ہوتا ہے اس لیے خصوصی کوششوں سے اس کو اپ گریڈ کرنے کی منظور ی کے لیے پلان حکومت کوبھجوا دیا گیا ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page