جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی ہدایت پر رفیع پیر تھیٹر کے اشتراک سے ضلع جہلم میں تحصیل کی سطح پر ویلیج تھیٹر/پتلی تماشا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔حسن خالد وڑائچ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر جہلم نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی ہدایت پر ضلع جہلم میں کالجز اور سکول کی سطح پر پتلی تماشا کا انعقاد کیا جارہا ہے، گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج تحصیل پنڈ دادنخان میں 2 نومبر جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول تحصیل دینہ اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تحصیل سوہاوہ میں 3 نومبر کو تیزی سے بڑھتی آبادی اور اس سے متعلقہ مسائل بارے عوام الناس میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے روایتی تھیٹر/ پتلی تماشا کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد عوام کو معیاری اور روایتی تفریح کے ساتھ سماجی مسائل کے ادراک کا موقع فراہم کرنا ہے جبکہ پتلی تماشا کے روایتی تھیٹر فروغ کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے جو کہ مقامی اور ملکی سطح کے موضوعات اور مسائل پر کمیونٹی میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ان مسائل کے حل کے لیے اشتراک کے فروغ کا باعث ہے۔ حسن خالد وڑائچ نے طلباء اور عوام الناس کو ان پتلی تماشا تھیٹر میں شرکت کی بھرپور دعوت دی تاکہ وہ اس معیاری اور تعمیری تفریحی سرگرمی سے لطف اندوز ہو سکیں
Comments