top of page

راجہ اویس خالد نے الیکشن سے دستبردار ہو کر ہمارے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے اور بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے مشاورت کر کے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، راجہ غلام کیانی

دینہ(رانا عاصم سے) مسلم لیگ نواز کے راہنما راجہ اویس خالد نے مسلم لیگ نواز کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا جس پہ مسلم لیگ نواز کے راہنما مہر فیاض سابق ممبر پنجاب اسمبلی اور راجہ غلام حسین کیانی نے راجہ اویس خالد کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا تھا جبکہ آج مسلم لیگ نواز کے امیدوار برائے قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی حافظ اعجاز جنجوعہ اور مسلم لیگ نواز کے دیگر راہنماؤں کے ہمراہ ڈیرہ راجہ اویس خالد پہ پہنچے جہاں انہوں نے راجہ اویس خالد کو الیکشن سے دستبردار ہونے پہ راضی کر لیا۔ راجہ اویس خالد کے الیکشن سے دستبردار ہونے پر مسلم لیگ نواز کے راہنما راجہ غلام کیانی نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ راجہ اویس خالد نے الیکشن سے دستبردار ہو کر ہمارے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے اور بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے راجہ غلام کیانی نے کہا کہ ہم اپنے دھڑے اور دوستوں مہر فیاض چوہدری سمیت مسلم لیگ نواز کے راہنماؤں ، سابق کونسلروں کے ساتھ مشاورت کر کے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page