جہلم ( نثار احمد مغل سے )سوہاوہ محلہ باغ میں چوروں نے مسجد کو بھی نہ بخشا اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ چوری کی واردات رات کی تاریکی میں ہوئی جب نامعلوم چوروں نے مسجد میں لگے یو پی ایس سسٹم کی قیمتی بیٹریاں اتار لیں اور یو پی ایس بھی اپنے ساتھ لے گئے۔یہ واقعہ مسجد انتظامیہ اور محلے کے رہائشیوں کے لیے شدید تشویش کا باعث بنا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ چوروں کی بے خوفی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ اب مقدس مقامات بھی محفوظ نہیں رہے۔ مسجد کے خادم نے بتایا کہ جب صبح کے وقت فجر کی تیاری کی گئی تو یو پی ایس سسٹم غیر فعال پایا گیا، جس پر فوری طور پر چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ بیٹریاں اور یو پی ایس غائب ہیں۔واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے، اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ محلے کے لوگوں نے اس واردات پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ چوروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔محلے کے لوگوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ مساجد کی سیکیورٹی بڑھائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Comentários