top of page

رابری معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث5ملزمان گرفتار، ملزمان سے اسلحہ اور رقم برآمد



جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر ایس ایچ او للہ عبدالرحمن اور ٹیم کی بڑی کاروائی، تفصلات کے مطابق رابری معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث 05 ملزمان گرفتار، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مسروقہ رقم برآمد کر لی گئی،وقوعہ کے فورا بعد ڈی پی او جہلم نے موقعہ کا وزٹ کیا اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اور ایس ایچ او للہ کو ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا،گرفتار ملزمان کی شناخت محمد علی، محمد حسنین، محمد عثمان، ثناء اللہ اور محمد انعام کے ناموں سے ہوئی ہے،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 04 عدد پسٹل 30 بور اور چھینی گئی رقم 35000 روپے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں،01 ماہ قبل ملزمان نے تھانہ للہ کے علاقہ جیھٹل میں رات کے وقت روڈ بلاک کرکے رابری کی واردات کی تھی،واردات میں دوران مزاحمت شہری فیضان ستی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانجق ہو گیا،پولیس ٹیموں نے ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس کی مدد سے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا،ملزمان کی درست طور پر شناخت پریڈ بھی کروائی گئی ہے،ملزمان نے رابری اور چوری کی متعدد وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں جن سے کل برآمدگی 181000 روپے اور 02 موبائل فونز برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید برآمدگی کا تحرک جاری ہے،ملزمان چاہے کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ڈی پی او جہلم نے بہترین کارکردگی دکھانے پر للہ پولیس، آئی ٹی سیکشن اور سی آئی اے ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page